جمعہ، 20 دسمبر، 2024
وحشت کی تصویر، جانور کی صورت
پیغام ہمارے رب یسوع اور فرشتے کے ذریعہ والنٹینا پاگنا کو سڈنی ، آسٹریلیا میں دسمبر 7، 2024 کو

رات بھر، ہمیشہ کی طرح، میں مقدس روحوں کے لیے شدید عذاب میں تھی کہ صبح سویرے اچانک ایک بہت بڑے، خوفناک، شیطانی، خاکستری رنگ کے جانور کی تصویر زمین سے نمودار ہوئی۔ وہ ہاتھی جیسا بڑا تھا اور اسکے دو سینگ اوپر کی بجائے آگے کو تھے۔ اسے دیکھ کر میں چیخ پڑی۔
فرشتے نے کہا ، " فکر مت کرو، یہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا."
صدمے میں، میں نے فرشتے سے پوچھا، “یہ کیا ہے؟"
فرشتے نے جواب دیا، “یہ وہ جانور ہے جسے جلد ہی ہر جگہ رکھا جائے گا ،ہر شہر میں لوگوں کی عبادت کے لیے۔ لوگ اسکی تعظیم آسانی سے کریں گے۔وہ کہیں گے : ' یہ اچھا ہے۔ یہ ایک خدا ہے۔ ہمیں اسکی تعظیم کرنی ہوگی ۔ یہ زمین پر ہے اور یہ ہماری مدد کرے گا۔ یہ ہمیں امیر اور خوشحال بنائے گا،اور یہ ہمیں بچائے گا۔' لوگوں کو ہر طرح کی بری جھوٹی باتیں بتائی جائیں گی۔"
"جانور پہلے ہی زمین پر رکھا جا چکا ہے ، چاہے وہ نظر نہ آئے،کیونکہ بہت سے دولت مند اور طاقت ور لوگ پہلے ہی جانور کی تعظیم کر رہے ہیں، لیکن انسانیت کا بیشتر حصہ اسکے وجود سے واقف نہیں ہے۔”
“جب وقت آئے گا تو لوگوں کو جانور کی تعظیم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔"
ایک خواب میں ،میں نے جانور کی تصویر مارٹن پلیس، سڈنی میں رکھی ہوئی دیکھی اور لوگ اسکی طرف بڑھ رہے تھے، اسے چھو رہے تھے،اوراسکے سامنے جھک رہے تھے۔ جو لوگ جانور کے سامنے نہیںجھکیں گے انہیں سزا دی جائے گی۔
بعد میں ،میں نے ہمارے رب سے پوچھا، “کیا یہ واقعی ہوگا؟"
رب یسوع نے کہا، " ہاں ،یہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ تمہیں لوگوں کو توبہ کرنے کے لیے کہنا چاہیے، تاکہ وہ فضل کی حالت میں رہیں تاکہ جب وقت آئے تو وہ مضبوط ہوں اور میں انہیں ' نہیں' کہنے اور مزاحمت کرنے کی طاقت دوں گا۔"